کراچی: لیاری سے نامعلوم افراد جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ہارون کو لے گئے اور چند گھنٹے بعد لیاری ایکسپریس وے پر چھوڑ گئے ، انھیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔
جماعت اسلامی کا دعویٰ ہے کہ لے جانے والے افراد پولیس اہلکار تھے جبکہ پولیس حکام نے دعوے کی تردید کی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ہارون انھیں مقدمات میں مطلوب ہے ۔
جواد شعیب نے بتایا کہ منگل کی شام ساڑھے چھ سے سات بجے کے درمیان مقامی رہنما ہارون اپنے گھر سے نکلے اور انھیں کچھ ہی دور جاکر نامعلوم افراد منہ پر کپڑا ڈال کر پولیس موبائل میں لے گئے ، انھیں چند گھنٹوں تک کسی نامعلوم مقام پر رکھا ، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور وفاداری تبدیل کرنے پر زور دیا گیا ، انھیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے کے علاوہ رکن اسمبلی عبدالرشید کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ، جواد شعیب نے دعویٰ کیا کہ اغوا کار پولیس اہلکار تھے۔