Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

جونی ڈیپ نے غربت کے دنوں کی کہانی سنادی

اداکار جونی ڈیپ نے کہا ہے کہ حادثاتی طور پر اداکار بنا، میرے پاس گھر کا کرایہ ادا کرنے کے پیسے نہیں ہوا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا نے جونی ڈیپ کا ماضی کا ایک انٹرویو شایع کیا جس میں اداکار نے بتایا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے میں نے 21 سال کی عمر میں ’’نائٹ میر آن ایلم اسٹریٹ‘‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جس نے مجھے کامیابی کی بلندی پر پہنچا دیا۔

جونی اداکاری سے قبل نامور گلوکار ہوا کرتے تھے۔ ان کا اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ فلم کی طرف آنے کی وجہ معاشی معاملات بنے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے موسیقار بننا چاہتا تھا اور بہت کم عمری سے ہی گانا گانا بھی شروع کردیا تھا لیکن حالات مجھے اداکاری کی طرف لے آئے