Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

جیولین تھرو ایونٹ، ارشد ندیم فائنل میں میڈل جیتنے کیلئے پر عزم

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں  پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم آج جیولین تھرو ایونٹ فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔

ارشد کا فائنل راؤنڈ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجکر چالیس منٹ پر طے ہے ۔اولمپکس اور ورلڈ چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میڈل جیتنے کے لیے پورا زور لگاؤں گا۔

ایتھلیٹ کے معالج  ڈاکٹر اسد عباس کہتے ہیں کہ ارشد نوے فیصد فٹ ہے، اسی انجری کے ساتھ اس نے اولمپکس اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا، یہاں ہم نے اس کی فٹنس کو مزید بہتر کرنے پر کام کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یقین ہے کہ ارشد اچھی تھرو کرے گا اور میڈل اپنے نام کرے گا۔