Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے الزام میں جیکولین کی عدالت طلبی

نیو دہلی: بھارتی عدالت نے200کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں بالی وڈ سپراسٹار جیکولین فرنینڈس کو طلب کرلیا ہے ۔

بالی وڈ اسٹار جیکولین فرنینڈس کو 26 ستمبر کو دہلی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے، جنوری سے جاری تحقیقات میں 36 سالہ بھارتی اداکارہ سے متعدد بار تفتیش کی جاچکی ہے۔

عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو جیکولین فرنانڈس کے وکیل کو چارج شیٹ کی نقل فراہم کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

جیکولین پر الزام ہے کہ وہ جانتی تھیں کہ ان کا بوائے فرینڈ کیا کرتا ہے اور انہیں مہنگے تحفے دینے کے لئے رقم کہاں سے حاصل کی گئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED ) اداکارہ کے سات کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ضبط کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ فراڈ کیس میں گرفتار اداکارہ کے بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس نے جیکولین فرنانڈس  کو کروڑوں روپے مالیت کے پالتو جانور اور قیمتی اشیا تحفے میں دی ہیں۔