Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

الخدمت کے تحت یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایاگیا

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت حیدر آباد، سکھر ،تھرپارکر، اور دادو سمیت سندھ بھر میں موجود یتم بچوں کے بیس سے زائد تربیتی مراکز، راشدآباد اور ہالہ میں موجود آغوش ہومز میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔

Al Khidmat 14 Aug 1

گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی الخدمت کے زیر انتظام چلنے والے تمام اداروں میں شاندار تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے ٹبیلوزاور ملی نغمے پیش کئے۔ بچوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں اور ملک سے والہانہ محبت کا اظہارکیا۔

Al Khidmat 14 Aug 2

یوم آزادی کی مرکزی تقریبات آغوش ہالہ اور مہران آرٹس کونسل حیدرآباد میں منعقد کی گئیں جن کے مہمان خصوصی الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری اور نائب صدر انجینئر عمرفاروق تھے۔

Al Khidmat 14 Aug 4

ڈاکٹر تبسم جعفری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب پوری قوم یک دل و یک جاں ہوکر یوم پاکستان جوش و خروش سے منارہی ہے جبکہ دوسری جانب الخدمت کے رضاکار بارش سے متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کے لئے کوشاں ہیں۔

انجینئر عمرفاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی قیادت میں الگ وطن کاحصول ممکن بنایا جس نے ہمیں ایک نظریہ دیا اور ایک قوم بنایا۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے ضروری ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کی بہترین تعلیم وتربیت کا اہتمام کیا جائے۔

Al Khidmat 14 Aug 3

اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن جیسے ادارے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی سماجی خدمات قابل تقلید ہیں، تقریبات میں ضلعی انتظامیہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے موثر افراد نے بھی شرکت کی۔