Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

سماجی کارکنوں کی آڑ میں فراڈیے سرگرم، میرپور سے4 گرفتار

میرپور( رپورٹ، عابد قیوم ) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے بعد مختلف سیاسی،سماجی تنظیموں کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مختلف کیمپ لگا کر امدادی سامان اکٹھا کیا جارہا ہے، وہی نوسرباز بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔

میرپور پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرکے الخدمت کے نام سے امدادی سامان جمع کرنے والے 4 نوسرباز گرفتار کرلیے۔

میرپور پولیس نے وسیم ولد رستم ، محمد حفیظ ولد محمد شکیل، محمد عرفان ولد محمد انور اور جاذب ولد مشتاق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

نوسرباز الخدمت کی جیکٹ پہن کر امداد اکٹھی کررہے تھے۔