Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

وزیر خزانہ کا کراچی میں بجلی کے غلط بلز بھیجے جانے کا اعتراف

 کراچی: شہر قائد میں بجلی کے بلوں پر سیلزٹیکس کے معاملے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بجلی کے بلز غلط بنائے جانے کا اعتراف کرلیا۔

کراچی میں بجلی کے بلوں پر سیلزٹیکس کے معاملے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایم کیو ایم کے ذریعے تاجر وفد سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے اعراف کیا کہ بجلی کے بلز غلط بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ بجلی کے بلوں کی درستگی کے لیے کے الیکٹرک کے سربراہ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

آل کراچی سٹی تاجر اتحاد کے چئیرمیں شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں شامل جی ایس ٹی سمیت دیگر ختم ٹیکس کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور جمعہ کو کراچی کے تاجروں کے ساتھ ملاقات کا وعدہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تاجروں کو ٹیکس ادائیگی کے لیے علیحدہ چالان فراہم کرنے پر بھی بات ہوئی ہے۔