Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

مشہور بھارتی اداکار دماغی طور پر مردہ قرار

 ممبئی: ڈاکٹروں نے بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار راجو شری واستو کو دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق راجو شری واستو کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے، اس حوالے سے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے راجو کو دماغی طور پر مردہ قرار دیا ہے جب کہ حرکت قلب میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

مزاحیہ اداکار کے مینیجر کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب راجو شری واستو کے دماغ کی شریانیں سوج گئی تھیں اور دماغ میں بھی پانی بھرگیا تھا جس کے بعد ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی تھی جسے ڈاکٹروں نے کمال مہارت سے سنبھال لیا۔