Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

سیلاب متاثرین کو پوری امدادی رقم نہ دیے جانے کا انکشاف

سیلاب متاثرین کے ہر خاندان کو 25 ہزار کے بجائے 23 ہزار روپے دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سندھ کے ضلع خیرپور میں پٹواری کے مطابق سیلاب متاثرین کو پوری رقم نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو بتادیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے ہر خاندان کو حکومت کی جانب سے 25 ہزار کے بجائے 23 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔

دوسری طرف وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم سے کٹوتی جیسے سنگین جرم کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے 20 ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔