Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی فلم سے نکال دیا؟

 ممبئی: بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی آنے والے فلم سے نکال دیا ہے۔

نجی بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ شہناز گِل جو کہ سلمان خان کی ایکشن کامیڈی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی تھیں،اب انہیں فلم سے نکال دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ شہناز اب سلوں میاں کی فلم میں نہیں دکھائی دیں گی البتہ اس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔ تاہم شہناز گل نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ لوگ جلد انہیں فلم میں دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کانام تبدیل کر کے ’بھائی جان‘ رکھ دیا گیا ہے۔ ایکشن کامیڈی فلم رواں سال 30 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فرحاد سمجی فلم کے ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں سلمان خان پوجا ہیج ، آیوش شرما ، دگوبتی ونکتیش اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں، جبکہ سلمان خان اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔