Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی

ممبئی: بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن گروور جلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

کچھ دن قبل ہی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بپاشا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کا اعلان وہ بذاتِ خود بہت جلد کریں گی۔

تاہم اب اداکارہ اور ان کے شوہر کرن سنگھ گروور نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے کہ  وہ جلد ہی اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہیں گے۔

بپاشا  اور کرن  نے انسٹاگرام  پوسٹ میں تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ’’ نیا وقت، ایک نئی روشنی ہماری زندگی پر ایک خوبصورت اثر ڈال رہی ہے۔ ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوئے۔ اب بہت جلد تین ہونے والے ہیں‘‘۔