Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

ایشیاکپ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

نئی دہلی: ایشیاکپ 2022 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی کیلئے روانہ ہوگئی ہے تاہم ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ایشیاکپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راہول ڈریوڈ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی ایس لکشمن ایشیاکپ 2022 میں اپنا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

قبل ازیں زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے راہول ڈریوڈ نے اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کیا تھا، انہیں سلیکشن کمیٹی نے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور اور بولنگ کوچ پارس مہمبرے کے ساتھ آرام دیا تھا۔