Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

ایشیاکپ: پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت

 دبئی: ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ پلاٹینم لسٹ میں شامل ٹکٹیں جلد فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وہ بھی قبل از وقت فروخت ہوجائیں۔