اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس معاف کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی پیاز، ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔
کابینہ کی جانب سے پیاز اور ٹماٹر پر ٹیکس کی چھوٹ 31 دسمبر 2022 تک ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث تیار فصلیں اور زرعی اراضی مکمل تباہ ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک میں سبزیوں اور بالخصوص پیاز، ٹماٹر کی قلت کا خدشہ ہے۔