Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

امیتابھ بچن دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے

 ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کورونا ٹیسٹ کے پوزیٹو آنے کا اعلان اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کیا۔

مشہور اداکار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ ضرور کرائیں۔

2020 میں بھی امیتابھ بچن کورونا کا شکار ہوئے تھے اور انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

بگ بی اس وقت ایک ٹی وی شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ آنے والی متعدد نئی فلموں میں اپنے ایکشن کو جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔