Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

احسن اقبال کا سیلاب زدگان کی مدد کیلیے وزرائے اعلیٰ سے رابطہ

 اسلام آباد: قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزراء اعلیٰ کو خط لکھ دیے گئے۔

وزیراعظم کی ہدایت پہ ریلیف کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطوط لکھے ہیں جن کے دستخطوں سے بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ کو خطوط بھجوائے گئے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو بھی خطوط ارسال کیے گئے۔

احسن اقبال نے ریلیف کمیٹی کے ہمراہ وزراء اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ جلد ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی تیزی سے مدد کے اقدامات پر اشتراک عمل وضع ہوسکے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے۔