Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

اداکارہ ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپراسٹار ریماخان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

اداکارہ نے 10 محرم الحرام کو انسٹاگرام اسٹوریز میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ کو مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹااسٹوری پراداکارہ نے کعبہ اور اپنی تصویر کے کیپشن میں پاکستان اور اس ملک کے عوام کی ترقی کے لیے دُعا بھی کی۔

ریما خان کے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے اداکارہ کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا  بھی اظہار کیا۔