Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

اداکار رنویر سنگھ کو عریاں فوٹوشوٹ کرانا مہنگا پڑ گیا

 ممبئی: برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کروانے پر ممبئی پولیس بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کے گھر سمن لیکر پہنچ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے 21 جولائی 2022 کو ایک میگزین کےلیے برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے خلاف بھارتی شہریوں کی جانب سے شدید قسم کا ردعمل آیا۔

نامناسب فوٹو شوٹ کے خلاف بھارت کی ایک این جی او نے اداکار کے خلاف تھانے میں درخواست بھی جمع کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے 12 اگست کو ممبئی پولیس نے رنویر سنگ کو تفتیش کےلیے 22 اگست کو تھانے میں حاضر ہونے کا سمن جاری کیا۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد چیمبر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جب کہ ریاست مہاراشٹر میں بھی اداکار کے خلاف درخواست دی گئی تھی۔