Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

کیا سونالی باندرے نے کینسر کو مکمل شکست دیدی، اداکارہ نے راز بتادیا

نیو دہلی: بالی ووڈ کی مشہور خوبرو اداکارہ سونالی باندرے نے انکشاف کیا ہے کہ  انہیں کینسر کے آخری اسٹیج پر علم ہوا کہ انہیں یہ خطرناک مرض لاحق ہے۔

مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ کی اداکارہ سونالی نے حال ہی میں بالی ووڈ بیل کو دیے ایک  انٹرویو میں پہلی بار کینسر پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہیں بھی2018 میں  اچانک معلوم ہوا تھا کہ وہ موذی مرض کا شکار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ایسا بلکل نہیں کہ انہیں کئی ماہ پہلے بتا چلا تھا، انہیں بھی کچھ وقت قبل ہی معلوم ہوا تھا کہ وہ کینسر کی چوتھی اسٹیج کی مریضہ ہیں۔

ان کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں علاج شروع کرنے سے قبل ہی بتایا تھا کہ ان کے بچنے کے صرف 30 فیصد چانسز ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس خطرناک موذی مرض کا شکار ہو جائیں گی مگر انہیں یقین تھا کہ وہ اسے شکست دے دیں گی۔