Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

حکومت اور تاجروں کے مذاکرات کامیاب،فکس ٹیکس ایک سال کے لیے مؤخر

 اسلام آباد: حکومت اور تاجروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کامیاب کے بعد بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکس ٹیکس ایک سال کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزراء کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ٹیکس مؤخر کئےجانے کا اعلان وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر توانائی خرم دستگیر اور پاکستان انجمن تاجران کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر کیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکس سیلز ٹیکس ایک سال کے لئے موخر کردیا گیاہے۔