اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 38.63 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
ملک میں مہنگائی میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری ہے گذشتہ ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں0.82 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 38.63 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک ہفتے میں 33 اشیائے ضروریہ مہنگی جب کہ 4 اشیاء کے نرخوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق عداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز 24.92 اور ٹماٹر 11.93 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 5.72 اور دال ماش 5.28 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 5.03 اور دال مسور 4.43 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ڈیزل 3.78 اور ایل پی جی کی قیمت میں 1.49 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دال چنا، انڈے، لہسن، گڑ بھی مہنگا ہوا جب کہ ایک ہفتے میں چکن 5.08 اور فی کلو گھی 0.15 فیصد سستا ہوا ہے، جبکہ جن 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں چکن اور پٹرول سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔